عراق میں یمنی عوام کی حمایت اور سعودی عرب کے خلاف مظاہرہ

01 دسمبر, 2018 09:30

عراق کے دارالحکومت بغداد میں دسیوں ہزار افراد نے یمن کے نہتے عربوں کی حمایت اور یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کی مذمت کرتے ہوئے عظیم الشان مظاہرے کئے ۔ مظاہرین نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے خلاف شدید نعرے لگائے۔ مظاہرین نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن میں سعودی عرب کے وحشیانہ مظالم کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کریں۔

مظاہرین نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے خلاف بھی نعرے لگاتے ہوئے اس پر جنگی جرائم کی عالمی عدالت میں مقدمہ قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

12:07 شام مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔