دنیا

امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی

شیعیت نیوز: امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم اکسٹھ افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کے اعداد وشمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے ستاون واقعات منظر عام پر آئے۔

ریاست کنٹیکی، انڈیانا، میسوری، ایلینوائے، پینسلوانیا، لوئیزیانہ اور الاباما میں پیش آنے والے ان واقعات میں بیس افراد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔ ان واقعات میں اکتالیس افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ہفتے سے اتوار کی رات ختم ہونے والے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں فائرنگ کے ترانوے واقعات پیش آئے جن میں مجموعی طور پر بیس افراد ہلاک اور ساٹھ سے زائد زخمی ہوئے۔

امریکہ میں آتشیں اسلحوں سے فائرنگ میں ہر سال کئی ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اسلحہ کی آزادانہ نمائش کے خلاف قوانین سخت بنانے کے عوامی مطالبے کے باوجود طاقتور اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے امریکی حکومت اور کانگریس، قانون سازی سے پہلو تہی کرتی آرہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button