دنیا

ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹرگرِ کرتباہ، 4 اہلکار ہلاک

شیعیت نیوز: بیل یو ایچ – ون ماڈل کا فوجی ہیلی کاپٹر استنبول کے رہائشی علاقے میں اپارٹمنٹس کی چھتوں سے ٹکرانے کے بعد احاطے میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

شیعیت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترک میڈیا کا کہنا تھا کہ پائلٹ نے آخری وقت تک حد درجہ ممکن بناتے ہوئے ہیلی کاپٹر کو رہائشی عمارتوں پر گرنے سے بچانے کی کامیاب کوشش کی اوریہی وجہ ہے کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ عمارتوں کے درمیان کھلی جگہ پر گرا۔

گورنر استنبول کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا جو کہ ضلع سمندرا میں واقع ایئر بیس جاتے ہوئے رہائشی علاقے میں گرِ کرتباہ ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button