مشرق وسطی

شام کو عرب حکومتوں کے پیٹروڈالرز نے تباہ کیا ہے،مشیر بشارالاسد

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شامی صدربشارالاسد کی سیاسی و میڈیا مشیر نے شام سے ایران اوردیگر مقاومتی فورسز کو نکالنے کے غاصب صیہونی رژیم کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل کے خلاف لبنان ،شام اورایران کا مقاومتی محور پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔

المیادین نیوز ایجنسی کےساتھ انٹرویومیں ’’بسنیہ شعبان ‘‘شام سے ایران اوردیگر مقاومتی فورسز کو نکالنے کے غاصب صیہونی رژیم کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل کے خلاف لبنان،شام اورایران کا مقاومتی محور پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔

انہوں نے کہاکہ شام اس وقت دشمنان اسلام کے خلاف حالت جنگ میں ہے اورشامی و لبنانی فورسز کا ان دشمنوں کو شکست دینے میں اہم کردار ہے۔انہوں نے کہاکہ شام کو بعض عرب ممالک کے پیٹروڈالرز نے تباہ کیا ہے ۔انہوں نے فلسطینی اورشامی عوام کے درمیان تعلقات کو تاریخی قراردیتے ہوئےکہاکہ صدربشارالاسد فلسطینی مقاومتی گروہوں کی حمایت کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ 2005ء میں امریکہ کے اس وقت کے وزیر خارجہ کولن پاول نے صدربشارالاسد سے فلسطینی گروہوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کیاتھاتاہم شامی صدر نے اس مطالبے کومسترد کرتے ہوئے ان گروہوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیاتھا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button