داعش سے تعلق کا الزام :سویڈش خاتون مقدمہ سے بری
شیعیت نیوز:عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک عدالت نے ایک سویڈش خاتون کوداعش سے تعلق رکھنے کے الزامات سے عدم ثبوت کی بناء پربری قراردیاہے ذرائع کے مطابق سویڈن کی سربین نژاد 20سالہ وکٹوریالازار کوناکافی ثبوت کی بناء پرالزام سے بری قراردیاگیاہے ۔تاہم اسے غیرقانونی طورپرعراق داخل ہونے کے ایک علیحدہ کیس میں چھ ماہ قیدکی سزاسنادی گئی ہے ۔








