کراچی، جلوس عزاپہ تحریک لبیک وکالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کا حملہ
شیعیت نیوز:کراچی میں تحریک لبیک کے کارکنوں نےکل رات نکلنے والےامام حسین علیہ السلام کے جلوس پہ شدید پتھراو کیا ۔ جلوس کی حفاظت پہ تعینات مسلح پولیس اہلکار اپنے افسران کی موجودگی میں خاموش تماشائی بنے ہوئےتھے۔ چہلم امام حسین علیہ السلام کا جلوس اپنے روایتی اور مقرر کردہ راستوں پہ رواں دواں تھا۔ جلوس کے راستے میں ہی تحریک لبیک یارسول اللہ کے کارکنان نے آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف دھرنا دیا ہوا تھا ۔ انتظامیہ نے دھرنے کی آڑ میں جلوس کے روٹ کو تبدیل کرانے کی کوشش کی۔ دھرنے کے شرکاء نے اچانک جلوس عزا پہ پتھراؤ شروع کر دیا جس کے نتیجے میں درجنوں مومنین زخمی ہوگئے ۔ پولیس حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی رہی، جس سے حوصلہ پاکر تحریک لبیک کے کارکنوں نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی۔ جلوس کے شرکاء کے مطابق تحریک لبیک کے احتجاجی دھرنے میں کالعدم سپاہ صحابہ اور تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد موجود تھے جو دھرنے کی آڑ میں شہر میں وسیع پیمانے پہ بدامنی کی منصوبہ بندی کئے ہوئے تھے۔ چہلم کا یہ جلوس سندھی ہوٹل کے قریب اس وقت تک رکا رہا جب تک انتظامیہ نے روٹ کلیر نا کرادیا صبح پانچ بجے جلوس عزا اپنے مقرراراستوں سے ہوتا ہوا مسجد و امام بارگاہ( مسجد نبوی 5/E)میں اختتام پذیر ہو ا ۔








