چہلم امام حسین ؑکے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

31 اکتوبر, 2018 10:28

شیعیت نیوز:حضرت امام حسینؑ کے چہلم کے موقع پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے ، پیر کی رات سے ہی گرومندر سے لے کر ایم اے جناح روڈ سے متصل راستوں کے داخلی وخارجی راستوں کوکنٹینر لگا کربند کردیا گیا تھا اورکسی بھی غیرمتعلقہ فرد کوجلوس کے راستوںمیں آنے کی اجازت نہیں تھی، جلوس میں شامل ہونے والے افراد کے لیے نمائش چورنگی پر واک تھروگیٹ لگائے گئے تھے جبکہ جلوس کے راستوں عمارتوں پر رینجرز اورپولیس کے ماہرنشانہ باز تعینات کئے گئے تھے ، جلوس کی حفاظت کے لیے 5ہزار سے زائد جبکہ شہر بھر میں سیکیورٹی پر پولیس کے 17 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات تھے ، رینجرز اور دیگر سیکیورٹی ادارے کے افسران واہلکار تعینات کئے گئے تھے جبکہ مرکزی جلوس کی حفاظت کیلئے مختلف اسکاؤٹس تنظیموں کے 5 ہزار سے زائد رضا کار لگائے گئے تھے ، جلوس کے راستے میں آنے والی دکانوں اور دفاتر کوپیر کی شب ہی سیل کردیا گیا تھا، جلوس کے راستوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے تھے جبکہ جلوس کے راستوں کی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم ڈیٹیکٹر روبوٹ اور سراغ رساں کتوں کے ذریعے سرچنگ کی، جلوس کے راستوں پر جگہ جگہ سبیلیں لگائی گئی تھیں۔ علاوہ ازیں مرکزی جلوس کے روٹس پر آنیوالی مختلف منتخب کردہ بلند عمارتوں پر اسنائپرز / شارپ شوٹرز کے ذریعے بھی کڑی نگرانی کا عمل جاری تھا، مرکزی جلوس سے ملنے والے دیگر راستوں اور سڑکوں کو ڈبل سیلنگ لائحہ عمل کے تحت مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا۔

2:14 شام جون 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔