سعودی عرب کے زیر نظر وہابی مدارس میں دہشت گردوں کو تربیت فراہم کی جاتی ہے

29 اکتوبر, 2018 09:10

شیعیت نیوز:  امریکی ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر نے سعودی عرب کو عالمی دہشت گرد تنظیموں کا حامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب عالمی سطح پر وہابی دہشت گردوں کو مالی مدد فراہم کر رہا ہے۔امریکی ریاست مونٹینا میں امریکی صدر کے بڑے بیٹے جونیئر ٹرمپ کے ہمراہ ایک سیاسی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رنڈ پال نے کہا کہ اس کوئی شک و شبہ نہیں کہ سعودی عرب دہشت گرد تنظیموں کو مالی مدد فراہم کر رہا ہے۔ اس نے کہا کہ امریکی حکومت، سعودی عرب کی ناپسندیدہ اور مجرمانہ حرکتوں پر مزید چشم پوشی نہیں کر سکتی۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن پر جنگ مسلط کر کے ہزاروں یمنی شہریوں کو موت کے منہ میں بھیج دیا ہے۔اس نے کہا کہ 11 ستمبر کے ہولناک واقعہ میں ملوث 19 افراد میں سے 15 سعودی عرب کے شہری تھے۔ اس نے کہا کہ پاکستان میں 20 ہزار ایسے مدارس ہیں جنھیں سعودی عرب مدد فراہم کر رہا ہے اور ان مدارس ميں عیسائیوں، یہودیوں اور ہندوؤں کے خلاف تعلیم دی جاتی ہے۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب کے زیر نظر وہابی مدارس میں دہشت گردوں کو تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ دنیا بھر میں تمام دہشت گرد تنظیموں کا تعلق سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گردوں سے ہے۔

12:31 صبح جون 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔