نائیجیریا میں عزاداروں پر حملہ 10 عزادار شہید
شیعیت نیوز: نائیجیریا کی اسلامی موومنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کل دارالحکومت ابو جا کے قریب اربعین حسینی مارچ میں شرکت کرنے والے عزاداروں پر فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد عزادار شہید و زخمی ہوگئے۔نائیجیریا کی اسلامی موومنٹ کے ترجمان ابراهیم موسی کا کہنا ہے کہ فوح کی فائرنگ کے نتیجے میں 10 عزادار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔دارالحکومت ابو جا کے قریب اربعین حسینی مارچ میں شرکت کرنے والے عزاداروں پر فوج نے ایسے میں فائرنگ کی کہ اس سے پہلے عزاداری نہ کئے جانے کے حوالے سے کسی بھی قسم کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ نائیجیریا کے مختلف شہروں میں یوم عاشور کے موقع پر بھی عزاداری کے بڑے بڑے اجتماعات اس سال بھی منعقد کئے گئے تھےا ور کئی مقامات پر پولیس نے عزاداروں پر حملے کیے تھے۔








