پاکستان

فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کیخلاف ملت جعفریہ ملتان کا احتجاجی مظاہرہ، فوری رہائی کامطالبہ

شیعیت نیوز: سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کے خلاف ملت جعفریہ کی جانب سے ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت پاکستان عزاداری کونسل کے سربراہ علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، سید کمیل حیدر زیدی اور دیگر نے کی۔ مظاہرے کے شرکاء نے حکومت کے دوہرے معیار کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید مجاہد عباس گردیزی اور سید کمیل حیدر کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے سابق سینیٹر اور وائس آف شہداء کے سربراہ سید فیصل رضا عابدی کی گرفتاری قابل مذمت ہے، جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک طرف انتظامیہ اعلٰی عدلیہ اور اُن کے ججز کو سرعام گالیاں دینے والے افراد کو سکیورٹی فراہم کر رہی ہے اور دوسری جانب محب وطن افراد کو پابند سلاسل کیا جا رہا ہے، حکومت کے اس دوہرے معیار کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پوری قوم سید فیصل رضا عابدی کے ساتھ ہے، اگر اسے رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کا سلسلہ وسیع کر دیں گے، حکومت ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھے، ہمیں اس وطن کی سالمیت عزیز ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button