پاکستان

سعودی وصیہونی حکمرانوں پر سید حسن نصراللہ اور جنرل قاسم سلیمانی کی ہیبت طاری،فیس بک آئی ڈیز اور پیجز بلاک ہونا شروع

شیعیت نیوز:عالم اسلام کے ہیروز سید حسن نصراللہ اور جنرل قاسم سلیمانی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے سعودی وصیہونی حکمرانوں کی نیندیں اڑاکررکھ دی ہیں، سعودی وصیہونی حکمرانوںکی ایماءپر سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کی انتظامیہ نےسیدحسن نصراللہ اور جنرل قاسم سلیمانی کی تصاویر اور ویڈیوز نشر کرنے والی آئی ڈیز اور پیجز پر قدغن لگانا شروع کردی ہے، تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک پر اسلامی مذاحمت کا استعارہ قائد مقاومت ، سربراہ حزب اللہ سید حسن نصراللہ اور القدس بریگیڈکے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی تصاویر اور ویڈیوز نشر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ایسی تمام فیس بک آئی ڈیز اور پیجز جن پر صارفین نےسید حسن نصراللہ اور جنرل قاسم سلیمانی کی تصاویر یا ویڈیوز اپلوڈ کی ہیں تیزی کے ساتھ بلاک کی جارہی ہیں، اب تک کی اطلاعات کے مطابق دنیا بھر سے ہزاروں فیس بک آئی ڈیز اور پیجز کو اسی جرم میں بلاک کردیا گیا ہے یا بلاک کرنے کے لئے دھمکی آمیز نوٹس ارسال کردیئے گئے ہیںجن پر حسن نصراللہ کی تصاویر کے ساتھ فیس بک کے قوائد وضوابط کے خلاف ورزی کی ہدایات درج ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں امریکی، اسرائیلی اور سعودی جنگی عزائم کے مقابل سیدحسن نصراللہ اور جنرل قاسم سلیمانی اسلامی مقاومت کی علامت سمجھے جاتے ہیں، حقیقی دنیا کے ساتھ ساتھ ورچوئل ورلڈ میں بھی مسلمان تیزی کے ساتھ ان دونوں اسلامی ہیروز سے متاثر ہورہے ہیں، ان کی شخصیات کی سہرانگیزی سوشل میڈیا صارفین خصوصاً جوانوں کواپنی جانب مائل کیئے بغیر نہیں رہتی ، ان دونوں عالمی ہیروز کی شانداربیانات، خطابات اور عالمی استعماری قوتوں کو دھمکی آمیز پیغامات پر مشتمل تصاویر اور ویڈیوز تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا ذرائع خصوصاً فیس بک پر وائرل ہوتے ہیں جن کیلئے سرحدوں کی کوئی قید نہیں ،عالم اسلام کی ان دونوں عظیم شخصیات کے پیغامات اور بیانات کی عالمی سطح پر پزیرائی اور نشر واشاعت کو اپنے لئے موت کا پیغام سمجھنے والی یمن، بحرین، عراق ، شام اورفلسطین میں ظلم وبربریت میں مصروف عمل سعودی وصیہونی حکومتیں شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اسی باعث انہوں نے فیس بک انتظامیہ کو کروڑوں عربوں ڈالر کی رشوت دیکر پابند کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کی دنیا کے سب سے بڑے اورآسان نیٹ ورک فیس بک کو سید حسن نصر اللہ اور جنرل قاسم سلیمانی کے پیغامات کی تشہیراور نمود ونمائش کا زریعہ نا بننے دےاور ایسی تمام آئی ڈیز اور پیجز کو فوری طور پر بلاک کردیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button