پاکستان

حکومت کی جانب سے زائرین کو درپیش مشکلات کے خلاف شیعہ علماکونسل کی احتجاجی ریلی

شیعیت نیوز: تفتان بارڈر پر زائرین کربلا سے حکومت کی جانب سے ناروا سلوک ہونے پرسربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر پورے پاکستان کی طرح میہڑ سٹی میں بھی شیعہ علماءکونسل تعلقہ میہڑ اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان تعلقہ میہڑ کی جانب سے حکومت وقت کے خلاف مرکزی امام بارگاہ میہڑ سے پریس کلب میہڑ تک مولانا مجاھد حسین الحسینی چانڈیو، امیر علی حیدری جویو کی قیادت میں پر امن احتجاجً ریلی نکالی گئی،جس سے گھنٹہ گھرچوک  پر شیعہ علما کونسل تعلقہ میہڑ کے صدر مولانا مجاھد حسین الحسینی چانڈیو ضلع دادو کے نائب صدر امیر علی حیدری جویو نے خطاب کیا ،شرکاءنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تفتان بارڈرسمیت ملک کے کسی بھی حصے میں
زائرین کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہئے، زائرین کی زیارات پر آمد ورفت کو بروقت یقینی بنایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button