واپسی مارچ پر اسرائیل کی جارحیت 3 شہید 376زخمی
فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جمعہ کو ہونے والے اٹھائیسویں واپسی مارچ میں 376 فلسطینی زخمی ہوئے جن میں 30 بچےاور4 خواتین شامل ہیں۔۔زخمی ہونے والوں میں سے 7 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
رواں سال تیس مارچ سے یوم الارض کے موقع پر فلسطینیوں کے شروع ہونے والے واپسی مارچ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور فلسطینی عوام ہر جمعے کو غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کے قریب مظاہرے کرتے ہیں۔
30 مارچ سے جاری واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں اب تک 200سے زائد فلسطینی شہید اور21 ہزار سے زائد دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے بہت سے ملکوں اور عالمی اداروں نے صیہونیوں کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کی ہے۔







