مشرق وسطی

عمان کے ہوائی اڈے یمنی عوام کے لئے کھلے رہیں گے: عمان کے وزیر خارجہ

مسقط (مانیٹرنگ ڈیسک) عمان نے کہا ہے کہ اس کے ہوائی اڈے یمنی عوام کو امداد فراہم کرنے کی غرض سے کھلے رہیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عمان نے کہا ہے کہ اس کے ہوائی اڈے یمنی عوام کو امداد فراہم کرنے کی غرض سے کھلے رہیں گے۔ اس بات کا اعلان عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے ہفتے کی شب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمان اور یمن کے درمیان ہمسائیگی اور بھائی چارے کے اصولوں کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

عمان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یمن کے بنیادی ڈھانچے کے تباہی اور پانی کی سپلائی کے نیٹ ورک کی تباہی کو اس ملک میں بیماریوں کے پھیلاؤ اور صحت سے متعلق دیگر مشکلات کی اہم ترین وجہ قرار دیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ یمنی عوام کی امداد رسانی کے حوالے سے جامع منصوبہ تیار کرے۔

قابل ذکر ہے کہ یمن پر پچھلے تین برس سے جاری سعودی حملوں کے نتیجے میں پورے ملک میں وبائی امراض پھیل گئے ہیں چنانچہ عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس وقت پانچ لاکھ سے زائد افراد یمن میں ہیضے میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں بیشتر تعداد بچوں کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button