دنیا

ایران کوعالمی سطح پر اپنا اثرو رسوخ بڑھانے کا حق حاصل ہے

روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے شام کو دفاعی میزائل سسٹم ایس 300 فراہم کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر کردار ادا کرنا ایران کا بنیادی حق ہے۔ روسی وزير خارجہ نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے شام میں اپنے طیارے کے مار گرائے جانے کے بعد شام کو ایس 300 دفاعی میزائلوں اور دفاعی الیکٹرانک وسائل کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔

روسی وزير خارجہ نے شام میں ایران کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام ميں ایران کی موجودگی شامی حکومت کی درخواست پراور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے ۔ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی حکومت کی مدد اور حمایت کررہا ہے۔ روسی وزير خارجہ نے کہا کہ بعض حکومتوں کی ایران کو اس کی سرحدوں کے اندر محدود کرنے کی آرزو پوری نہیں ہوگی کیونکہ ایران کو بھی علاقائي اور عالمی سطح پر اپنا اثر رسوخ بڑھانے کا حق حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button