مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج نے الخلیل سے نوجوان خاتون قلم کار گرفتار کرلی

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)قابض اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے ایک نوجوان خاتون صحافی اور قلم کار کو حراست میں لے لیا۔ قابض فوج نے آج بدھ کو الخلیل کے نواحی علاقے صوریف میں تلاشی کی کارروائی کے دران صحافیہ اسراء خضر لافی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نےبتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے اسراء لافی کےگھر کا محاصرہ کیا۔ بعد ازاں قابض فوجی گھر کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اسراء کے گھر میں داخل ہوئے۔ گھر میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کے بعد لافی کو حراست میں لے لیا۔ قابض فوج نے اس کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔

خیال رہےکہ اسراء خضر لافی مقامی صحافیہ ہیں جو کئی سال سے ریڈیو اور دیگر نشریاتی اداروں کے ساتھ وابستہ ہیں۔اس کے والد الشیخ خضر لافی ایک عالم دین ہیں اور وہ متعدد بار فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں بھی قید رہ چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button