پاکستان

سپریم کورٹ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے چارتکفیری دہشت گردوں کی سزاپر عملدرآمد روک دیا

شیعت نیوز: سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹ سے سزائے موت پانے والے کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کےچار تکفیری دہشت گردوں کی سزا پر عمل درآمد روک دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والےتکفیری ملزمان کی سزا کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی سر براہی میں تین رکنی بینچ نے کی، عدالت عظمیٰ نے ملٹری کورٹ سے سزائے موت پانے والے چاروں ملزمان کی سزا پر عمل در آمد روک دیا  اور اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے جبکہ جسٹس عظمت سعید نے معاملہ لارجر بینچ کے لیے چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔

ملٹری کورٹ سے سزائے موت پانے والے تکفیری ملزمان میں محمد شیر، اسرار احمد، عبدالمجید اور محمد عمر شامل ہیں، محمد شیر کو فوجی عدالت نے سوات میں سرکاری اسکول جلانے پر سزائے موت سنائی، اسرار احمد اور عبدالمجید کو مالم جبہ می پی ٹی ڈی سی موٹل جلانے پر سزائے موت سنائی گئی جبکہ بٹ گرام کے محمد عمر کو دہشت گردی کے الزام پر سزائے موت کا حکم سنایا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button