خانوادہ اسیران ملت جعفریہ کا مرکزی جلوس 9محرم الحرام کے دوران علامتی احتجاجی دھرنے کا اعلان

18 ستمبر, 2018 14:41

شیعت نیوز: خانوادہ اسیران ملت جعفریہ نے اپنے پیاروں کی عدم بازیابی اور ریاستی اداروں کے عدم تعاون کے خلاف کراچی میں 9محرم الحرام کے مرکزی جلوس عزاءمیں علامتی دھرنے کا اعلان کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق لاپتہ شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگی کے خلاف خانوادہ اسیران نے اپنے عزیزوں کی بازیابی اور ریاستی اداروں کو جھنجھوڑنے کیلئے9محرم الحرام کے مرکزی جلوس عزاءمیں بعد نماز ظہرین امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے مین ایم اے جناح روڈ پر علامتی احتجاجی دھرنے کا اعلان کیاہے، جس میں مختلف شیعہ ملی تنظیموں کے رہنمائوں سمیت اسیران ملت جعفریہ کے ورثاءخطاب کریں گے جبکہ ہزاروں کی تعدادمیں عزاداران حسینی ؑ کی اس احتجاجی دھرنے میں شرکت متوقع ہے ۔

7:41 شام اپریل 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔