پاکستان

داعش اور اس کے زیر اثر گروہوں سے افغانستان اور اس کے پڑوسیوں ہی کو نہیں بلکہ پوری دنیا کوسنگین خطرات لاحق ہیں، ملیحہ لودھی

شیعت نیوز:  اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ ایسی علامات ہیں کہ افغانستان کی طویل جنگ کا مذاکرات کے ذریعے خاتمہ ممکن ہے۔ سلامتی کونسل اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کی تقدیریں آپس میں جڑی ہوئی ہیں، افغان مسئلے پر لچک نہ دکھائی گئی تو سیاسی حل کے لئے سنجیدہ مذاکرات التوا کا شکار ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگجو تنظیم داعش اور اس کے زیر اثر گروہوں سے افغانستان اور اس کے پڑوسیوں ہی کو نہیں بلکہ پوری دنیا کوسنگین خطرات لاحق ہیں۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ امن و استحکام کے لئے افغانستان پاکستان ایکشن پلان جامع مذاکرات کے لئے فریم ورک ہے، موقع کا فائدہ اٹھانے کی ذمہ داری ان پر ہے، جو افغان تنازع میں براہ راست شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button