سعودی عرب

سعودی عرب میں سڑک کنارے پانچ برقع پوش خواتین کی لڑائی نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں سڑک کنارے پانچ برقع پوش خواتین کی لڑائی نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ۔تفصیلات کے مطابق برطانوی جریدے میل آن لائن کی رپورٹ میں ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانچ برقع پوش خواتین سڑک کنارے آپس میں گتھم گتھا ہے جبکہ ان میں اس ایک خاتون بچے کو اٹھاتی ہے اور پھر لڑائی اور غصے کی حالت میں زمین پر پٹخ دیتی ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پیش آیا جب وہاں سے گزرنے والے موٹر سائیکل سواروں نے لڑائی کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرلیا ۔تاہم کسی بھی راہ گیر نے خواتین میں ہونے والی دھینگا مشتی میں دخل دینے اور بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش نہ کی۔سوشل میڈیا پر لڑائی کی ویڈیو آنے کے بعد شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button