پاکستان

وفاقی وصوبائی حکومت کی دلچسپی ،زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ ، آئندہ اجلاس پیر کو اسلام آباد میں طلب

شیعت نیوز: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت زائرین کی سیکورٹی اور انہیں دیگر سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطحی اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا، اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی ،صوبائی وزراء ،اعلیٰ سول و عسکری حکام نے بھی شرکت کی ، وزیر مملکت کی جانب سے اجلاس کو گزشتہ روز کے دورہ تفتان اور کوئٹہ میں ہزارہ عمائدین سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔زائرین کی آمد ورفت کو باقاعدہ بنانے کے لئیے مختلف تجاویز پر غور کیاگیا، وزیر مملکت نےمتعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ تفتان میں زائرین کے لئے امیگریشن اورکسٹم کی سہولیات کی بہتری اور رہائشی سہولیات میں اضافے کے لیے موثر اقدامات کئیے جائیں۔زائرین کے دوروں کاٹور آپریٹرز کے زریعے انتظام کرنے پر غوربھی کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زائرین کی سیکیورٹی اور سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکموں اور سیکیورٹی اداروں کے مابین موثر روابط قائم کیے جائیں گے۔کوئٹہ میں ملک کے دیگر صوبوں سے آنے والے زائرین کے لیے رہائش گاہ بنائی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہاکہ صوبائی حکومت زائرین کی آمدورفت کو تحفظ کی فراہمی کے لئےکثیر فنڈز فراہم کر رہی ہے، زائرین کی حفاظت اور انہیں سہولیات کی فراہمی کے لئیے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی حکومت کی دلچسپی قابل تعریف ہے،دیگر شعبوں میں بھی وفاق کا تعاون ضروری ہے، بلوچستان کے مسائل کو سمجھے بغیر انہیں حل نہیں کیا جا سکتا،بلوچستان کو پاکستان کا مستقبل کہا جاتا ہے لیکن یہاں موٹر وے تو درکنار دورویہ سڑک تک نہیں،صوبے میں ترقی کا بنیادی ڈھانچہ ہی نہیں ہے،ملک کے۴۵ رقبہ کے حامل صوبے کی ترقی کے لئےکثیر فنڈز درکار ہیں۔امید ہے وفاق بلوچستان کے مسائل کاتمام زاویوں سے جائزہ لیکر معاونت کرے گا،پہلی مرتبہ کسی وفاقی وزیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اہم ایشو پر صوبے کا دورہ کیا جو خوش آئند ہے۔امید ہے وفاق اور بلوچستان میں مزید ہم آہنگی پیدا ہوگی۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر بلوچستان آیا ہوں دورے کی رپورٹ انہیں پیش کرونگا،زائرین کی سیکیورٹی اور سہولیات کے حوالے سےآئندہ اجلاس پیر کو اسلام آباد میں ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button