دنیا

20 سعودی طلباء نے کینیڈا میں سیاسی پناہ کی درخواست جمع کرا دی

اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا اور سعودی عرب کے درمیابن سیاسی کشیدگی اور سفارتی تعلقات کے خاتمے کے بعد کینیڈا میں پھنسے 20 سعودی طالب علموں نے سیاسی پناہ کی درخواست جمع کرا دی ہے، کینیڈا بن براڈ کاسٹنگ ’’CBC‘‘ کے مطابق سعودی طلباء نے کینیڈا میں رہنے کیلئے سرکاری طور پر سیاسی پناہ کی درخوست اپنے وکلاء کے ذریعے جمع کرا دیے جنہیں حکومت نے منظور کرتے ہو ان پر غور شروع کر دیا کہ آیا یہ درخواستیں کینیڈا میں سیاسی پناہ کی شرائط کے مطابق مکمل ہیں یا نہیں۔

کینیڈا ہجرت کرنے کے حوالے سے ماہر وکیل ایڈمین نے (CBC) کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے قوی امکان ہے کہ کینیڈا کی حکومت سیاسی پناہ کی درخواست دینے والے طلباء کو سیاسی پناہ فراہم کر دے، ایڈمین کے مطابق اگر ان طلباء کے واپس سعودی عرب جانے سے انہیں وہاں جیل ہوتی ہے یا انہیں تنگ کیے جانے کا خطرہ ہے تو کینیڈا ان طلباء کو سیاسی پناہ دے سکتا ہے، البتہ اگر سعودی طلباء کے سعودی عرب جانے کے بعد انکی تعلیم روک لی جاتی ہے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو ایسی صورت حال میں کینیڈا انہیں سیاسی پناہ دے دیگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button