مقبوضہ فلسطین

مُسلم امہ امریکی طاغوت کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کرے: حماس

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے امریکا کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی امداد بند کیے جانے کی شدید الفاظ مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل دونوں طاغوتی طاقتیں ہیں اور عالم اسلام کو ان طاغوت قوتوں کے خلاف جامع اور مربوط حکمت عمل اختیار کرنا چاہیے۔

حماس کے ترجمان سامی ابو زھری کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلسطینی قوم کو ان کے حقوق سے محروم کرنے کی سازشوں میں سرگرم ہیں۔ امریکا نے فلسطینی پناہ گزینوں کے مالی حقوق پر ڈاکہ ڈالا، بیت المقدس کو اسرائیل کے حوالے کیا، فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کی تشکیک کی اور مسلم اور عرب امہ کے خلاف سازشیں کیں۔ ابو زھری کا کہنا تھا کہ امریکی طاغوت کے خلاف پوری مسلم امہ کو متحد ہونا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button