ایشاء کپ 2018: پاک بھارت کا میچ عاشور کے دن ہوگا، ملت جعفریہ نے احتجاج ریکارڈ کروادیا

01 ستمبر, 2018 15:26

شیعیت نیوز: ایشیا کپ 2018ء کا بڑا ٹاکرا 15 ستمبر کو ابوظہبی میں شروع ہونے والا ہے، اطلاعات کے روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان پہلا میچ 19 ستمبر یعنی ٹھیک عاشورہ کے دن رکھا گیا ہے، اس بات پر ملت جعفریہ اور امام حسین علیہ سلام سے عشق رکھنے والے انسانوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ پر شدید تنقید کی ہے،عوام کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کواسلامی تاریخ کا بالکل بھی علم نہیں، پوری امت مسلمہ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے غم میں سوگ کی کیفیت میں ہوگی اور یہ دبئی میں میچ کھیل رہے ہوں گے۔ کوئی شرم کوئی حیا؟۔ پی سی بی والوں سے درخواست ہے کہ فی الفور اس تاریخ کو تبدیل کروائیں۔

7:32 شام مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔