ملتان: پولیس و حساس اداروں کا میانی امام بارگاہ میں دہشتگردوں سے نمٹنے کے لئے مشق

01 ستمبر, 2018 15:24

شیعیت نیوز:  سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر ملتان پولیس کا حساس اداروں کے ساتھ مل کر تھانہ صدر ملتان کے علاقہ سورج میانی میں واقع امام بارگاہ میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے مشق کی۔مڈی ایس پی صدر ملتان ،ایس ایچ او تھانہ صدر ملتان نے بھی اس مشق میں شرکت کی۔ یہ ریہرسل امام بارگاہ شیر شاہ میں عوام الناس کو کسی بھی ہنگامی اور ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کی گئی۔ اس مشق میں سول ڈیفنس، فائر بریگیڈ، ریسکیو 1122 ،فرانزک سائنس ،ایلیٹ فورس ، سپیشل برانچ اور دیگر حساس اداروں نے شرکت کی۔ جس کا مقصد ایمر جنسی اور ہنگامی حالات میں نمٹنے کے طریقہ کار سے آگاہ کرنا ہے۔ ڈی ایس پی صدر سرکل نے امام بارگاہ میں لوگوں کو موجودہ حالات کے بارے میں بریف کیا، انہوں نے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک شخص یامشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طورپر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15یا متعلقہ تھانے کواطلاع دیکر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

6:02 شام مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔