دنیا

امریکہ کی عالمی تجارتی تنظیم سے الگ ہونے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی تجارتی تنظیم ( ڈبلیو ٹی او ) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرعالمی تجارتی تنظیم نے امریکہ احکامات پر عمل نہ کیا تو امریکہ اس تنظیم سے علیحدگی اختیار کرلے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بلوم برگ نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگر عالمی تجارتی تنظیم نے مطلوبہ معیار کے مطابق کام نہ کیا اور اس کے امریکہ کے ساتھ رویے میں کوئی بہتری نہ آئی تو امریکہ اس تنظیم سے علیحدہ ہو جائے گا۔صدر ٹرمپ ماضی میں بھی عالمی تجارتی تنظیم پر یہ کہہ کر تنقید کرتے رہے ہیں کہ عالمی تجارتی تنظیم امریکہ کے ساتھ بہت برا سلوک کرتی رہی ہے اور ان کا یہ حالیہ بیان عالمی نظام کے اداروں پر حالیہ حملہ ہے جنہیں دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکا نے بنانے میں مدد کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button