مشرق وسطی

شامی فوج نے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا

حماہ کے علاقے میں جبہت النصرہ اور دیگر دہشت گردگروہوں کے ٹھکانے تباہ کردئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔شامی فوج پیشقدمی کرتے ہوئے مشرقی سویدا نواحی علاے میں پہنچ گئی ہے جہاں وہ اپنی پوزیشن مستحکم بنانے میں مصروف ہے۔ اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد موٹرسائیکل بموں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔شامی فوج نے شمالی حماہ میں بھی دہشت گردہ گروہ جبہت النصرہ کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے جس میں درجنوں دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔اطلاعات ہیں کہ شامی فوج دہشت گردوں کے آخری ٹھکانے ادلب کو آزاد کرانے کے لیے فیصلہ کن آپریشن تیاریوں میں مصروف ہے اور یہ آپریشن کسی بھی وقت شروع کردیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button