پاکستان

سپیکر ایرانی پارلیمنٹ علی لاریجانی کی نومنتخب سپیکر پاکستانی پارلیمنٹ اسد قیصر کو مبارک باد

شیعت نیوز: پاکستان کے برادر اسلامی ملک جمہوری اسلامی ایران کی مجلس شوریٰ اسلامی کے سپیکرڈاکٹر علی لاریجانی نےاپنے پاکستانی ہم منصب نومنتخب ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو مبارک باد پیش کی ہے،نیشنل اسمبلی سپیکر سیکریٹریٹ سے ٹیوٹر پر جاری بیان میں کہاگیاہے کہ ایرانی پارلیمنٹ (مجلس شوریٰ اسلامی) کے سپیکرعلی لاریجانی نے ٹیلیفونک رابطہ کرکے نومنتخب سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرسے تہنیت کا اظہار کیاہے،اسد قیصر نے علی لاریجانی کا شکریہ ادا کیا،دونوں رہنمائوں نے دونوں ہمسایہ برادر اسلامی ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا، سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے کہاکہ دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین قریبی روابط خطے میں امن واستحکام کے لیے ناگزیر ہیں، علی لاریجانی نے کہا کہ ایران پاکستان کو اپنا دوست وبھائی تصور کرتا ہے، اور اس امید کا اظہار کیا کہ اسد قیصر بطور سپیکر دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں روابط کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر یں گے،علی لاریجانی نے اسد قیصر کو دورہ ایر ان اور اسد قیصر نے علی لا ریجانی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button