سعودی عرب
سعودی عرب نے شیخ ناصر العمر کو گرفتار کرلیا
سعودی عرب نے چند ماہ قبل درجنوں شہزادوں، وزراء اور کاروباری شخصیات کی گرفتارکیا بعض سے رشوت لیکر انھیں آزاد کردیا اس کے بعد سعودیہ نے کئی مذہبی اسکالروں کو بھی گرفتارکیا شیخ ناصر العمر کو بھی آج گرفتار کرلیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے گزشتہ سال ستمبر میں شیخ ناصر العمر کو تحقیقات کیلئے بلایا تھا اور ان سے کہا تھا کہ وہ سیاسی معاملات میں مداخلت یا بیان بازی سے گریز کریں اور امریکہ کے خۂاف زبان بند کریں۔ عبداللہ العودا، جن کے والد معروف سکالر سلمان العودا بھی ایک سال سے زیر حراست ہیں، نے بھی شیخ ناصر العمر کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔