پاک ایران دوستی، ایران کی سڑکوں پر پاکستان کی یوم آزادی کے پوسٹر آویزاں

13 اگست, 2018 10:21

شیعیت نیوز: ایران کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوامی سطح پر میٹرو ٹرینز کی 242 اسکرینوں سمیت شہر کی تمام بڑی بڑی الیکٹرانکس اسکرینوں پر پاکستانیوں کیلئے یوم آزادی کا تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کی 71ویں یوم آزادی کے موقع پر خبر رساں ادارے تسنیم نے ایک پرجوش و جذبہ اقدام اٹھاتے ہوئے مشہد مقدس میں عوامی سطح پر پاکستانیوں کیلئے یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔

تسنیم نیوز کے اس اقدام کو عوامی سطح پر زبردست پذیرائی ملی ہے اور ایران بھر کے ذرائع ابلاغ کی جانب سے بھی تسنیم نیوز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ہے کہ جس میں پاک ایران دوستی کو مزید مضبوط بنانے کا پیغام دیا گیا ہے۔

مشحد مقدس کے میٹرو ٹرینز کی 242 اسکرینوں سمیت شہر کی بڑی بڑی الیکٹرانکس اسکرینوں پر 10 دن تک 24 گھنٹے میں ہر 3 منٹ کے بعد دکھائے جانے والے اس ٹیزر میں امام خامنہ ای کا پاکستانیوں کے نام پیغام جاری کیا گیا ہے کہ جس میں آپ نے فرمایا ہے کہ "پاکستانی عوام ہمیشہ سے انقلاب اسلامی ایران کے سپورٹر اور حمایتی رہے ہیں۔”

کہا جارہا ہے کہ تسنیم نیوز کے اس اقدام کو ایرانی عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی ہے کہ جس کے سبب دونوں ملکوں کے روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

پاکستان میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد پاکستانی عوام سمیت ایرانی عوام کیلئے بھی امید کی کرن روشن ہوگئی ہے کہ جس کے باعث دونوں ممالک کے عوام مزید قریب ہوجائیں گے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ واشنگٹن ٹائمز نے عرصہ قبل ایک سروے میں کہا تھا کہ دنیا کے تمام ممالک میں پاکستان واحد ملک ہے کہ جس کی 75 فیصد آبادی سے زائد انقلاب اسلامی ایران کی حامی ہے۔

1:20 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top