پاکستان

گلگت بلتستان میں دہشتگردی میں ملوث دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو سزا دی جائیگی، ایپکس کمیٹی

شیعیت نیوز: ایف سی این اے ہیڈ کوارٹر گلگت بلتستان میں ایپکس کمیٹی کی اعلٰی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن، کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل ثاقب محمود ملک، چیف سیکرٹری بابر حیات تارڑ، انسپکٹر جنرل آف پولیس جی بی ثناءاللہ عباسی سمیت اعلٰی سول و فوجی آفیسران سمیت ریاستی اداروں کے اعلٰی اہلکاروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال بلخصوص ضلع دیامر میں سکول جلانے کے افسوسناک واقعات پر پر غور و خوص کیا گیا۔ اجلاس میں شرپسند عناصرکے خلاف بلاتفریق کارروائی کرنے کیلئے اہم فیصلے بھی کئے گئے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی گئیں۔ اجلاس میں دیامر میں تعلیمی اداروں کو نذر آتش کرنے کے واقعات کو گلگت بلتستان کی تاریخ کا افسوسناک ترین واقعہ قرار دیا اور فیصلہ کیا کہ اس واقعے میں ملوث دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو سزا دی جائیگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button