پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کا کارنامہ، فائرنگ کی آواز سن کر تھانے کا دروازہ بند کردیا، باقر حسین پر 2 بار فائرنگ کی گئی

شیعت نیوز : ڈیرہ اسماعیل خان میں گذشتہ روز پروآ کے علاقے میں ہو نے والی ٹارگٹ کلنگ کی تین بہیانہ وار داتوں نے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کر دیا ہے اور اس پر تھا نہ پر وآ کے اہلکاروں کی نااہلی نے لوگوں کی زندگی خطرات سے دو چار کر دی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں موجود شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق گذشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کا پہلا واقعہ تھا نہ پر وآ سے چند قدموں کے فاصلے پر ہوا تھا اور نامعلوم افراد نے نہایت دید ہ دلیر ی کے ساتھ باقر حسین کو عر بی مسجد کے قریب فائر نگ کا نشا نہ بنایا گولیاں لگنے کے بعد با قر حسین نے اپنی جان بچا نے کے لئے چند قدم تک بھا گتا رہا لیکن دشت گردوں نے دوبار ہ فائر نگ کر کے قتل کر دیا ۔  اس تمام کار وائی میں نہ تو دکا نداروں اور لوگوں کی جانب سے کوئی ردعمل سا منے آیا ہے اور نہ ہی قریب واقعے پروآ تھانے کے بہادر و دلیر پولیس اہلکاروں نے کوئی ایکشن لیا۔

ہمارے نمائندے کے مطابق جس وقت باقرحسین پر پہلا فائر کیا گیا تھانہ کے گیٹ پر موجود پولیس اہلکاروں نے اس کی آواز سننے کے باوجود اس فائر کی نوعیت جاننے کی کوشش تک نہیں کی اور تھا نے کا گیٹ بند کئے اپنی مستی میں مست رہے۔

واضح رہے کہ تھا نہ پروآمیں ان دنوں ایسا ایس ایچ او تعینا ت کیا گیا ہے جس کی بہادری کے چر چے دور دور تک ہیں لیکن ابھی تک ان کی جانب سے پروآ میں اپنی بہادری کے جوہر نہیں دکھائے جا سکے ہیں سوائے اس کے کہ الیکشن جیتنے والوں کی جانب سے ہوائی فائر نگ کر نے پر ایک صحا فی کو تشدد کر نے کے۔علاقہ عوام کا کہنا ہے کہ اس موجودہ صورتحال میں ایس ایچ او کو اپنی بہادری ان نا معلوم قاتلوں کے خلاف دکھانا ہو گی جنہوں نےگزشتہ روز سرعام تین معصوم پاکستانیوں کا خون بہادیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button