تین شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ، ڈیرہ اسماعیل خان میں مومنین کا دھرنا ، انڈس ہائی وے بلاک

08 اگست, 2018 11:45

شیعت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآمیں دہشتگردی کے واقعات میںتین افراد شہید،ورثاء کاشہداءکے جسد خاکی انڈس ہائی وے پرببرموڑروڈ پررکھ کراحتجاج،ٹائر جلاکرروڈ بلاک کردی،واقعہ کی اطلاع پرڈی پی او ظہوربابرآفریدی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پروآ میں دہشتگردی کے واقعات میںایک اہل سنت بریلوی اور دواہل تشیع شہری شہید کردیے گئے ۔پہلاواقعہ چودھوان موڑعربی مسجدکے قریب رونماہواجس میں تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے باقر حسین ولد ہاشم حسین سکنہ ببرپکہ کوشہید کردیادوسرے واقعے میں ماہڑہ اڈہ پرکالوولد غلام حیدر سکنہ چڑاپولادکوفائرنگ کرکے شہید کیاگیاجبکہ تیسرے واقعے میں سفیدہ مائنرپرفائرنگ کرکے حفاظت حسین ولداللہ ڈیوایاسکنہ پروآکوشہید کردیاگیا۔ تینوں واقعات دوگھنٹے سے کم وقت میں ہوئے ۔ اس دوران شہداءکے ورثاءاور ایم ڈبلیوایم کے کارکنان نے باقرحسین کی نعش انڈس ہائی وے پرببرموڑ پر رکھ کرروڈ بلاک کردیا۔ ٹائر جلائے اوراحتجاج شروع کردیا۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما اسدعلی زیدی اور دیگر مظاہرین نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا، جبکہ شہید باقر حسین کے بھائی نے ایک صحافی کے سوال کے آپ کے بھائی کو کیوں مارا گیاکہ جواب میں کہاکہ لبیک یاحسین ؑ کہنے کے جرم میں،انہوں نے کہاکہ یہ ہمیں بے شک مارتے رہیں مگرلبیک یاحسین ؑتو نہیں رکنے والا، یہ صداہر صدی کی ہے، چاہے ہماری نسلیں بھی ختم ہوجائیں ۔واقعے کی اطلاع پر ڈی پی او ظہوربابرآفریدی موقع پرپہنچ گئے اورمظاہرین سے مزاکرات شروع کردیے ۔ ڈی پی اوظہوربابرآفریدی نے میڈیاسے گفتگوکے دوران کہاکہ دہشتگردی کے واقعات کافی عرصے سے چل رہے ہیں ۔سرچ آپریشن جاری ہیں ۔ دہشتگردوں سے چن چن کر بدلہ لیں گے ۔ہم ڈرنے والے نہیں ۔ دہشتگردسیکورٹی اداروں کامورال کم نہیں کرسکتے ۔

واضح رہے کہ تحصیل پروآکی حدود میں چودھوا ن موڑ کے قریب تکفیری دہشتگردی کے واقعہ میں شہیدہونے والے باقرحسین کی پہلے بھی دوبھائی دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق چودھوان موڑکے قریب دہشتگردی کے واقعہ میں شہیدہونے والے باقرحسین ولدہاشم حسین سکنہ ببرپکہ کے پہلے بھی دوبھائی دہشتگردی کے واقعات میں شہیدہوچکے ہیں ۔

2:15 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔