سعودی عرب

سعودی ایئر لائنز نے ٹورونٹو کیلئے تمام فلائٹس معطل کردیں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے کینیڈا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد دونوں ممالک میں مزید کشیدگی بڑھ گئی ہے اور سعودی ایئر لائنز نے ٹورونٹو کیلئے تمام فلائٹس معطل کردیں۔سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری پر کینیڈا نے اظہار تشویش کیا ، جس پرسعودی عرب اور کینیڈا میں سفارتی کشیدگی مزید بڑھ گئی۔

سعودی عرب نے ٹورونٹو کیلئے تمام پروازیں بند کردیں جبکہ کینیڈا میں تمام اسکالر شپس، تربیتی اور فیلو شپ پروگرام معطل کرکےانہیں کسی اور ملک میں منتقل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ کینیڈا سعوی عرب کے داخلی معاملات میں مداخلت کررہاہے۔

اس سےقبل سعودیہ نے کینیڈا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا اورکینیڈا میں تعینات سعودی سفیر کو بھی واپس بلا لیا جبکہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے معاہدے بھی روک دیئے۔خواتین کے حقوق کیلئےآواز اٹھانے والی کارکن ثمر بداوی اور ان کی ساتھی کو گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا تھا۔کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button