کراچی: پی ایس 125 سے کامیاب تحریک انصاف کے محمد عباس کی ایم ڈبلیوا یم سے اظہارتشکر
شیعیت نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی حلقہ پی ایس 125 سید محمد عباس جعفری کی وفد کے ہمراہ امام بارگاہ فاطمتہ الزہرا ع انچولی آمد, مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ صادق جعفری, علامہ مبشر حسن, علامہ محمد علی عابدی ,اپنے حق میں دستبردار ہونے والے ایم ڈبلیوایم کے نامزد امیدوار میر تقی علی ظفر اور ایم ڈبلیوایم کے دیگر رہنماؤں سے ملاقات اور الیکشن میں حمایت اور کامیابی میں بھرپور کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا, بعد ازاں ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی کو پھولوں کے ہار اور مٹھائی پیش کی, محمد عباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر وہ معززین بھی موجود تھے جنہوں نے ایم ڈبلیوایم کے نامزد امیدوار میر تقی ظفر کو پی ٹی آئی کے امیدوار عباس جعفری کے حق میں دستبردار ہونے ہر راضی کیا.








