پاکستان

عمران خان کی جیت سے پاک ایران تعلقات مزید بہتر ہوں گے، ایرانی سفیر

شیعیت نیوز: پاکستان میں تعینات ایرانی سفیرمہدی ہنر مند دوست نے عمران خان کو انتخابات میں کا میابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی جیت سے پاک ایران تعلقات مزید بہتر ہوں گے اور ایران نئی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا،ایرانی سفیر نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو اپنے ایک خط میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران برادر اور دوست ملک پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات اور تمام شعبوں میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے کیلئے تیار ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستانی مسلمانوں نے بڑی تعداد میں انتخابا ت میں شرکت کرکے اپنے ملک میں جمہوریت کو مزید مضبوط کیا اور پاکستان کو مزید خوشحال اور مستحکم کرنے کیلئے اپنے مستقبل کیلئے ووٹ ڈالے،ایران پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون مزید بڑھائے گا۔مہدی ہنردوست نے اپنے خط میں عمران خان کی سلامتی، تحریک انصاف کی کامیابی بالخصوص پاکستانی قوم کی سربلندی اور ترقی کے لئے دعا بھی کی،اس سے پہلےایرانی دفترخارجہ کے تر جما ن بہرام قاسمی نے پاکستان میں حالیہ انتخابات کے کا میا ب انعقاد اور عوام کی بھرپور شرکت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ دونوں دوست ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button