پاکستان

الیکشن کی گہماگہمی ، تکفیری دہشت گردوں کے مقابل وطن پرستوں کی پوزیشن مضبوط ،تکفیری خوف کا شکار

شیعیت نیوز: کل 25 جولائی ملک بھر میں جنرل الیکشن کا انعقاد کیا جارہا ہے، رواں الیکشن 2018 میں جہاں وطن پرست الیکشن میں حصہ لے رہے ہیںوہیں پر دہشتگرد وں کے سہولت کار نام تبدیل کرکے عوام کو دھوکہ دیتے ہوئے الیکشن میں شامل ہیں لیکن انکی پوزیشن کافی کمزور ہے۔

اعلاعات کے مطابق جھنگ میں کالعدم تنظیم اہلسنت و الجماعت کا سرغنہ احمد لدھیانوی الیکشن میں این اے کی سیٹ کے لئے کوشیش کررہا ہے لیکن اسکے مقابلے میںشیخ وقاص اکرام مضبوط پوزیشن پر مضبوط ہیں تمام وطن پرستوں نے شیخ وقاص اکر م کوسپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں کالعدم تنظیم کا رہنما اورنگزیب فاروقی بھی شدید مشکلات کا شکا رہوگیا ہے،جن افراد نے اس حمایت کی تھی انکی جماعتوں نے انہیں یا تو شوکازجاری کردیا ہے یا پھرپارٹی سے نکلا باہر کیا ہے، پیپلز پارٹی نے دہشتگرد فاروقی کی حمایت کرنے پر مظفر شجرہ کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔

دوسری جانب پی پی پی کے ہی امیدوار سعد غنی کی جانب سے پھیلائی جانے والی خبرو ں کی تردید سامنے آگئی ہیں اور انہوںنے کالعدم جماعت کی حمایت سے انکار کیا ہے۔

پی ٹی آئی نے بھی اپنےایک کینڈیٹ کو کالعدم جماعت سے ملنے پر شوکاز جاری کیا ہے۔

الیکن قریب آتے ہی تکفیر ی تنہائی کا شکا ر ہوگئے ہیں، بلوچستان میں لشکر جھنگو ی کا سرغنہ رمضان مینگل اور شفیق مینگل بھی عوامی و سیاسی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

پاکستانی عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ تکفیری پاکستان کے دشمن ہیں انہیں پاکستانیوں کے پاک ایوانوں میں جانے نہیں دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button