مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کی جارحیت، ایک اور فلسطینی شہید

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فورسز نے فلسطینی شہر بیت اللحم میں کارروائی کے دوران 15 سالہ فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید اور11 افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 15 سالہ طاہر مظہر بیت اللحم کے پناہ گزین کیمپ میں رہائش پذیر تھا جسے اسرائیلی فوج نے سینے پر گولی مار کر شہید کیا۔

واضح رہے کہ جمعہ 20 جولائی کوغزہ میں فلسطینیوں کے ہفتے وار واپسی مارچ کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں چار فلسطینی شہید اور ایک سو بیس زخمی ہوئے تھے۔

فلسطینیوں کے واپسی مارچ کا سلسلہ تیس مارچ یوم الارض کے موقع پر شروع ہوا تھا اور تاحال جاری ہے۔ تیس مارچ سے جاری واپسی مارچ پر اسرائیلی فوجیوں کے حملوں میں اب تک ڈیڑھ سو سے زائد فلسطینی شہید اور سولہ ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button