پاکستان

ایم ایم اے کے امیدوار لیاقت ہزارہ کا شیعوں پر بڑا الزام

شیعیت نیوز: کوئٹہ سے پی ایس 27 سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار لیاقت ہزار ہ نے شیعہ کانفرنس پر الزام عائد کیا ہے کہ کوئٹہ سے شام میں لڑنے کے لئے جوانوں کو بھیج رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق لیاقت ہزارہ نے اپنی کمپنی امیر انٹرنیشنل ٹرانپورٹ لمیٹڈ کی جانب سے ایک لیٹر پاکستانی ایجنسیوں کے نام جاری کیا تھا جس میں شیعہ مسلمانوں اور شیعہ کانفرنس پر سنگین بے بنیاد الزام عائد کیئے گئے تاکہ وہ اپنے مفادات حاصل کرسکے۔

اس نے اپنے لیٹر میں شیعہ کانفرنس کے خلاف کاروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا، جو اسکے لیٹر میں واضح پڑھا جاسکتا ہے، اسکا کہنا تھا کہ زائرین کے کاروان کے ہمراہ نوجوانوں کو شام میں لڑنے کے لئے بھیجا جارہا ہے جبکہ ایسا کہیں وہ ثابت نہیں کرپا البتہ شیعہ مسلماوں کے حوالے سے مخبری کرکے اس نے پاکستانی اداروں کو گمراہ کرنے کی کوشیش کی۔

لیاقت ہزارہ کا مقصد اپنے ٹرانسپورٹ کے کاروبار کا چمکانا تھا لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکا، کیونکہ زائرین کے تمام تر کاروان اور ٹرانسپورٹ کی ذمہ دار شیعہ کانفرنس ہے جسکے خلاف لیاقت ہزارہ نے مخبری کی ۔

 واضح رہے کہ یہی لیاقت ہزارہ شیعہ ووٹ حاصل کر نے کے لئے شیعہ اکثریتی علاقہ سے متحدہ مجلس عمل جو کہ دراصل پاکستان میں سعودی الائنس ہے کی جانب سے امیدوار ہے، لہذا ایسا شخص جو اپنے مفاد کی خاطر ملت کی مخبری کرتا ہو علماء کو گالیاں دیتا ہو وہ اسمبلی میں پہنچ کر کتنا نقصان دہ ثابت ہوگا اسکا فیصلہ عوام خود کرلیں، اب تک کی اطلاعات کے مطابق شیعہ نشین علاقوں میں لیاقت ہزارہ کو کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیںمل سکا ہے، علمدار روڈ پر ہونے والے انتخابی جلسوں میں محض 50 سے 60 لوگون سے زائد افراد نے شرکت نا کرکے لیاقت ہزارہ کی گندی سیاست کورد کردیا ہے۔

لیٹر کا عکس

liaquat hazara letter 01

liaquat hazara letter 02

متعلقہ مضامین

Back to top button