پرامن واپسی مارچ پر صیہونی جارحیت 4 شہید 120زخمی

21 جولائی, 2018 09:59

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور کل ایک بار پھر پر امن واپسی مارچ کے مظاہرین پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید اور 120 فلسطینی زخمی ہوگئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں زیادہ تر بچے اور عورتیں ہیں۔

گذشتہ 17 ہفتوں سے اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 149 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ تقریبا 16 ہزار فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے تین سو تیس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے کو کچلنے کے لئے براہ راست گولیوں کا استعمال کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود نہ فقط عالمی ادارے خاموش ہیں بلکہ امریکہ کھل کر اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔

10:49 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top