فلسطینیوں کی حمایت میں واشنگٹن میں مظاہرہ

14 جولائی, 2018 13:30

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی شہریوں نے سینچری ڈیل کی مخالفت اور فلسطینی عوام کی حمایت میں مظاہرے کیے ہیں۔ سیکڑوں جنگ مخالفین نے واشنگٹن میں امریکی صدر کے داماد رچرڈ کوشنر کی رہائشگاہ کے باہر اجتماع کیا اور سینچری ڈیل کے خلاف نعرے لگائے۔مظاہرین نے سینچری ڈیل کو ناپاک منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی ان کے آبائی علاقوں کو واپسی کا حق چھیننے کی اجازت نہیں دی جاسکتی سینچری ڈیل کےنام سے موسوم امریکی منصوبہ، جسے سعودی حکومت مشرق وسطی پر تھوپنے کی کوشش کر رہی ہے، مسئلہ فلسطین کو نابود کرنے اور بیت المقدس پر اسرائیل کو قانونی تسلط فراہم کے مترداف ہے۔سینچری ڈیل کے بعض خفیہ پہلو سامنے آچکے ہیں لیکن اس کے باوجود بعض عرب حکومتیں اس ناپاک منصوبے پر عملدر آمد کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔

1:39 صبح اپریل 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔