دنیا

ٹرمپ کے ساتھ ناجائز تعلقات کوآشکارا کرنے والی اداکارہ گرفتار

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تعلقات کا بھانڈہ پھوڑنے والی اداکارہ اسٹورمی ڈینئلز کو گرفتار کر لیا گیا، اداکارہ کی گرفتاری پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے ان کے وکیل نے اسے سازش قرار دے دیا۔

اداکارہ ڈینئلز کو ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں ایک کلب میں پرفارمنس کے دوران ایک شخص کے چھونے پر گرفتار کیا گیا، ان کے وکیل کا کہنا ہے انہیں پھنسانے کے لئے سازش ہے تاہم انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ اداکارہ کل ضمانت پر رہا ہو جائیں گی۔

اداکارہ جن کا نام سیٹفنی کلفرڈ ہے نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ تعلقات کا بھانڈہ پھوڑا تھا۔ انتخابی مہم کے دوران خاموش رہنے کے لئے انہیں ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر ادا کئے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button