عراق میں تکفیری دہشتگردوں کے لئے کوئی جگہ نہیں
حیدر العبادی نے کرکوک کے اطراف میں داعش کے باقی ماندہ دہشتگردوں کے خلاف عراقی فورسز کی کارروائی کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام اپنے شہداء کا تکفیری دہشت گردوں سے ضرور انتقام لیں گے۔
حیدرالعبادی نے کہا کہ شام میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی موجودگی ابھی بھی عراق کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔
عراق کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق میں تکفیری دہشت گردوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔








