مشرق وسطی

امریکہ شام سے ایران کو نکالنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا

شیعیت نیوز: امریکہ کی ایک معروف نیوز ایجنسی نےعرب جمہوریہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی کے بارے میں امریکی مؤقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران سے شام سے اپنی فوجی موجودگی ختم کرنے کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فارئن پالیسی نے لکھا ہے کہ امریکہ کا یہ خیال کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام سے نکل جائےگا امریکیوں کا وہم ہے ۔

نیوز ایجنسی نے لکھا کہ امریکہ کیلئے بہتر یہ ہے کہ وہ دیر ہونے سے پہلے شام میں اپنے باقی بچے مفادات کا تحفظ کرے۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے خلاف شامی فوج کی کامیاب مہم کے بعد امریکہ کیلئے ضروری ہے کہ وہ ملک کے بحران میں اپنےباقی مفادات کے تحفظ کیلئے سفارتی حل کی حمایت کرے۔

مذکورہ نیوز ایجنسی نے لکھا کہ ایران ،روس اورشام کی طرف سے داعش کو شکست دینے کے بعد امریکہ اس عرب ملک سے ایران کو نکالنے کی کوشش کررہا ہے۔

نیوز ایجنسی نے لکھا کہ عرب جمہوریہ شام کی افواج کی مسلسل کامیابیوں کے بعد شام کی موجودہ صورتحال پر امریکہ کا اثرورسوخ ختم ہورہا ہے تاہم امریکہ کے پاس اس ملک میں اپنے باقی بچے مفادات کا تحفظ کرنے کیلئے شامی بحران کے سفارتی حل کی حمایت کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

فارئن پالیسی نے لکھا کہ جہاں تک صیہونی رژیم کا سوال ہےاس کے پاس شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کا مقابلہ کرنے کیلئے صلاحیتیں موجود نہیں ہیں ایران کو پورے شام سے نکلانے کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button