پاکستان

شیعوں کے خلاف متنازع تقریر، الیکشن کمیشن نے لدھیانوی سے وضاحت طلب کرلی

شیعیت نیوز: پاکستان الیکشن کمیشن نے NA-53سے قومی اسمبلی کے آزاد امیدوار ڈاکٹر غضنفر مہدی کی استدعاپر احمد لدھیانوی سے سوشل میڈیا پر موجود انکی متنازع تقریر کے بارے میں وضاحت طلب کرلی۔

واضح رہے کہ دہشتگرد احمد لدھیانوی کی ایک تقریر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اُ س وقت وائرل ہوئی جب محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے اس دہشتگرد کا نام شیڈول فور سے نکل کر انکی جماعت کو بھی کالعدم جماعت کی فہرست سے نکا دیا گیا۔

عوام نے اس دہشتگرد کی نفرت آمیز تقریر کو سوشل میڈیا پر وائر ل کردیا جس میں وہ دعویٰ کررہا ہے کہ 24 گھنٹوں میں ملک سے شیعہ مسلمانوں کو خاتمہ کردے گا، یہ تقریرنیشنل ایکشن پلان کے مطابق دہشتگرد ی کو بڑھاوا دینے اور نفرت پھیلانے کے ذمرے میں آتی ہے،اس تقریر کی بنیاد پر عوام نے دہشتگرد لدھیانوی کو فورتھ شیڈول سے خارج کرنے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button