کراچی: وحدت یوتھ پاکستان کا پہلا ڈویژنل یوتھ کونسل اجلاس، نئی کابینہ کی منظوری

23 ستمبر, 2026 14:01

شیعیت نیوز : وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کے دستوری سال 2026-27ء کا پہلا ڈویژنل یوتھ کونسل اجلاس بعنوان ’’راہِ پیغمبرؐ و شہید رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای رضوان اللہ تعالیٰ علیہ‘‘ ڈویژنل صدر برادر علی حیدر کاظمی کی زیرِ صدارت 19 و 20 ستمبر کو آئی آر سی امام بارگاہ میں منعقد ہوا۔

اجلاس سے مرکزی جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ برادر اللہ بخش سجادی، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی صدر علامہ حیات عباس نجفی، صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ مبشر حسن، رکنِ مرکزی نظارت حافظ کاظم عباس اور ڈویژنل صدر علی حیدر کاظمی نے خطاب کیا۔ اجلاس میں ٹاؤنز کی گزشتہ چہار ماہی کارکردگی رپورٹس، آئندہ کی منصوبہ بندی اور دیگر اہم تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : مرکزی انتخابات اپریل 2027ء سے قبل ہوں گے، علامہ ساجد نقوی کی مرکزی وفد سے ملاقات

اس موقع پر نامزد ڈویژنل کابینہ منظوری کے لیے پیش کی گئی جسے اراکینِ ڈویژنل یوتھ کونسل نے کثرتِ رائے سے منظور کر لیا۔ نئی کابینہ میں برادر یاسر رضوی ڈویژنل نائب صدر، حسن رضا ملک جنرل سیکرٹری، حمزہ شاہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری، محمد حیدر زیدی سیکرٹری تنظیم سازی، محمد فہد حسین یوتھ امپاورمنٹ سیکرٹری، علی حسنین سیکرٹری اسپورٹس و اسکاؤٹس اور ذیشان حیدر نقوی ڈویژنل سیکرٹری میڈیا مقرر ہوئے۔

اجلاس کے اختتام پر ڈویژنل صدر برادر علی حیدر کاظمی نے منظور شدہ کابینہ کے اراکین سے تنظیمی ذمہ داریوں کا حلف لیا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری اطلاعات علی نئیر، ڈویژنل رابطہ سیکرٹری کلیم رضا زیدی، ڈویژنل سیکرٹری شماریات مہدی رضا، ڈپٹی سیکرٹری تربیت ہادی شہیدی سمیت کراچی بھر سے ٹاؤن صدور اور نمائندگان نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعائے وحدت اور دعائے سلامتیِ امامِ زمانہ (عج) سے کیا گیا۔

2:58 شام ستمبر 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔