بیرسٹر گوہر کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات، سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ پر مشاورت

22 ستمبر, 2026 09:30

شیعیت نیوز : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے اپوزیشن چیمبر سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان آخوندزادہ حسین احمد یوسفزئی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں کل پشاور میں منعقد ہونے والے پارلیمانی پارٹی اجلاس کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ملاقات کے دوران رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، اپوزیشن جماعتوں کے باہمی تعاون اور آئندہ کے سیاسی لائحۂ عمل پر تبادلۂ خیال کیا۔ رہنماؤں نے علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی گرفتاریوں سمیت سیاسی کارکنان کی بڑے پیمانے پر ہونے والی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے سیاسی مخالفین اور کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کو جمہوری اور آئینی اقدار کے منافی قرار دیتے ہوئے تمام گرفتار افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : میلاد النبیؐ اور عزاداری کو بدعت کہنے والوں کی سعودی رجیم کی بے حیائی پر خاموشی

ملاقات میں 27 ستمبر کے مجوزہ لانگ مارچ، اس کی تیاریوں اور آئندہ کی حکمتِ عملی پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن جماعتوں کے درمیان باہمی رابطے اور مشاورت کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے پر مکمل اتفاق کیا۔

10:07 صبح ستمبر 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔