امریکہ کے ساتھ رابطہ قطری ثالث کے ذریعے ہوا، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان

23 ستمبر, 2026 19:48

شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے نیویارک میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات سے متعلق خبر پر واضح کیا ہے کہ امریکی فریق کے ساتھ ہونے والا رابطہ براہِ راست نہیں بلکہ قطری ثالث کے ذریعے ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس رابطے کا مقصد امریکی فریق کو ایران کی شرائط سے آگاہ کرنا تھا، جن میں تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ اور امریکہ کی جارحانہ کارروائیوں کو روکنا شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ اور امل تحریک اس وقت مستحکم ترین پوزیشن میں ہیں، لبنانی رکن پارلیمنٹ

اسماعیل بقائی کے مطابق ایران کی جانب سے پیش کی گئی دیگر شرائط میں بحری محاصرے اور اقتصادی جنگ کا خاتمہ، ایران کے منجمد اثاثوں کی رہائی اور دیگر اہم مطالبات شامل ہیں۔

8:47 شام ستمبر 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔