کراچی: مجلس وحدت مسلمین کے پہلے سہ ماہی ڈویژنل شوریٰ اجلاس کا انعقاد
مجلس وحدت مسلمین
شیعیت نیوز : مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے پہلے سہ ماہی ڈویژنل شوریٰ کا اہم اجلاس امام بارگاہ مدینۃ العلم، گلشنِ اقبال میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور ٹاؤنز کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز سیکریٹری تبلیغات مولانا شیخ ملک غلام عباس کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ پہلی نشست سے ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سابق جنرل سیکریٹری مولانا سید صادق رضا تقوی نے "شہید آیت اللہ خامنہ ایؒ کی نگاہ میں ایک تنظیم کی خصوصیات” پر خطاب کیا، جبکہ دوسری نشست میں کراچی ڈویژن کے صدر حافظ کاظم عباس نے تنظیمی نظم و ضبط، باہمی تعاون اور ذمہ داریوں کی مؤثر انجام دہی پر روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں : الفجر انسٹیٹیوٹ میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز کلاسز کا آغاز، پروقار وائٹ کوٹ تقریب کا انعقاد
اختتامی نشست میں ڈویژنل کابینہ کی جانب سے گزشتہ سہ ماہی کی کارکردگی اور انجام دیے گئے امور کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ احتسابی عمل اور باہمی غور و خوض کے بعد اراکینِ شوریٰ نے آئندہ سہ ماہی کے مجوزہ پروگرامز اور لائحۂ عمل کی منظوری دے دی۔ اجلاس کا باقاعدہ اختتام دعائے سلامتیِ امامِ زمانہ (عج) سے کیا گیا۔







