مرکزی انتخابات اپریل 2027ء سے قبل ہوں گے، علامہ ساجد نقوی کی مرکزی وفد سے ملاقات
علامہ ساجد نقوی
شیعیت نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی سے مرکزی مجلس عاملہ کے ایک اہم وفد نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی مجموعی صورتحال سمیت ملی، مذہبی، دینی، تنظیمی اور سیاسی امور پر تفصیلی گفتگو اور تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس وفد میں مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی اور سید اظہار بخاری شامل تھے۔
ملاقات کے دوران بالخصوص دو اہم تنظیمی و سیاسی امور زیرِ بحث آئے۔ اس موقع پر رواں سال جون میں گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کی انتخابی مہم اور نتائج کے حوالے سے تنظیمی کارکنان میں پائی جانے والی بے چینی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : شہداء ظلمت و تاریکی میں نور کی شمع بن کر رہنمائی کر رہے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
اس موقع پر علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ سیاسی انتخابی کمیٹی کا جلد اجلاس طلب کر کے گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج، ان کے اسباب و عوامل اور تنظیمی کارکنان میں پائی جانے والی بے چینی کا تفصیلی جائزہ اور تجزیہ کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ مرکزی انتخابات کی تیاری جاری ہے اور یہ انتخابات اپریل 2027ء سے قبل منعقد کیے جائیں گے۔







